عالم اسلام

صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے قومی مجرم ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

کراچی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے قومی مجرم ہیں۔
مقامی ہوٹل میں مجلس صوت الاسلام پاکستان کے تحت منعقدہ ’’عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ مذہبی شخصیات کی توہین کے حوالے سے کچھ تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ کچھ کے حوالے سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے ایک شخص کی انتہائی نازیبا گفتگو کی وجہ سے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوگئے لیکن میں آج اس کانفرنس میں بتارہا ہوں کہ اس کے خلاف سب سے پہلا ردعمل مجھے علامہ ساجد نقوی اور علامہ واحدی نے دیا اور مجھ سے رابطہ کرکے کہا کہ ایسے لوگوں کو ہمیں روکنا ہوگا اور ان کے عمل سے بیزاری کا اعلان کیا۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ یہ شخص کیسے یہاں سے فرار ہوا؟ اس بات کی تحقیق ہورہی ہے، اس جرم میں شامل کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا، یہ شخص قومی مجرم ہے اور میں تو کہتا ہوں کہ جہاں بھی ہے پاؤں پر بیڑیاں ڈال کر لایا جائے۔
نور الحق قادری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے جو نفرتوں کو فروغ دیتا ہے اور لمحوں میں آگ لگاتا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے، علمائے کرام سے کہا کہ وہ جمعے کے خطبات میں احتیاط کریں کیونکہ بیرونی قوتیں ملک میں مذہبی فساد کے لیے کوشاں ہیں جنہوں نے لسانی اور دیگر طبقات کو لڑانے کی کوشش کی اب انہوں نے رخ مذہبی طبقے کی طرف کرلیا۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ کہ پیغام پاکستان کی دستاویزات تمام مسالک کے ہزاروں علما نے ملکر تیار کی ہیں جس میں تمام قوانین موجود ہیں ضابط اخلاق میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو کی جائےگی، ادروں کی رپورٹ تھی کہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، اس کی روک تھام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام سے رابطے میں ہیں، مختلف مسالک کے درمیان بعض معاملات پر اختلاف ہیں، دونوں طرف برداشت ہے جسے مزید بڑھانا ہوگا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago