عالم اسلام

امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کردی ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا ہے۔
روٹری کلب کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔
تمام تر اختلافات کے باوجود شرکاء نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔
عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago