اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البالاح اور خان یونس پر بم اور میزائل برسائے، بمباری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حماس نے فضائی حملوں پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ اسرائیل کو ان حملوں پر سخت جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فضائی بمباری غزہ سے داغے دو راکٹوں کے جواب میں کی گئی، یہ راکٹس حماس نے داغے تھے جس کے نتیجے میں دو یہودی آبادکار زخمی ہوئے تھے جب کہ ایک راکٹ کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تھا۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان