عالم اسلام

امارات نے دوستی نہیں بلکہ اسرائیل کی غلامی اختیار کی ہے: یوسف القرضاوی

قطر کے ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے عوام قابض اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں مگر بعض عرب ملکوں کا حکمران طبقہ صہیونیوں کی غلامی پر رضا مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے دوستی کا معاہدہ نہیں کیا بلکہ دوستی کا اعلان کرکے اس نے صہیونیوں کی غلامی قبول کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب ممالک کے عوام صہیونیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے مگر بعض عرب ملکوں کے حکمران صہیونیوں کے سامنے سجدہ ریز ہو رہے ہیں۔ ان کا اشارہ متحدہ عرب امارات کی طرف تھا جس نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کا اعلان کیا ہے۔

علامہ القرضاوی کا کہنا تھا کہ عرب اور مسلمان ممالک کی عوام غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت پر قائم ہیں۔ وہ غاصب ریاست کو تسلیم کرنے کے بجائے ہرممکن وسائل سے اس کا مقابلہ کررہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago