عالم اسلام

پاکستان کی افغانستان میں مساجد پر دہشتگرد حملے کی مذمت

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے مساجد پر دہشت گردوں کے حملوں کی پاکستان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پر غیر انسانی حملوں کا کوئی جواز نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کابل میں مسجد وزیر اکبر خان اور مسجد شیر شاہ سوری پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں معروف مذہبی اسکالرز ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللّہ مفلیح شہید ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، کابل حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز کابل میں واقع دو مساجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش بم دھماکے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago