ترکی کے مشرقی علاقے میں 6 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے جبکہ 550 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زلزلے سے زیادہ تباہی ترک صوبوں ایلے زگ ELAZIG اور ملاتیا میں ہوئی ہے، جہاں متعدد عمارتیں گر گئیں۔
گرنے والی عمارتوں اور مکانوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلے کے بعد 30 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
زلزلے کے آتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جو اب گھروں میں جاتے ہوئے گھبرا رہے ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا میں متاثرین کے لیے اسپورٹس سینٹر، اسکول اور گیسٹ ہاؤس کھول دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زلزلے کے جھٹکے عراق، اردن، لبنان، اسرائیل اور شام کی سرحد سے متصل کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے
ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…
حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں