عالم اسلام

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

امریکی فوج نے افغانستان میں ایک گھر کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست کے ضلع علی شیر کے ایک گھر کو امریکی فوج نے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 6 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
صوبائی خوست کونسل کے ارکان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ ایک شہری کے گھر میں کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اہل خانہ کے عسکریت پسند ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نےاپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ گھر میں تین طالبان کمانڈر چھپے ہوئے تھے، حملے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، جس پر علاقائی انتظامیہ سے مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔
ادھر سابق صدر حامد کرزئی نے حملے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ سنگدلانہ عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ افغان عوام پر صاف اور صریح تشدد کا واقعہ ہے۔ تمام فریقین امن کے لیے کام کریں۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago