عالم اسلام

اردن کا اسرائیل کو لیز پر دیے گئے علاقے واپس لینے کا اعلان

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے اسرائیل کو لیز پر دیے گئے علاقے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن نے 25 برس قبل اسرائیل کو لیز پر دیے گئے اپنے دو علاقوں الغمر اور الباقورہ کو واپس اپنی مکمل عمل داری میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ الغمر اور الباقورہ 70 سال سے اسرائیل کے پاس تھے جسے 1994 کے امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو لیز پر دیا گیا تھا، یہ معاہدہ کسی عرب ملک کا اسرائیل سے پہلا معاہدہ تھا۔
شاہ عبد اللہ دوم نے نو منتخب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں الغمر اور الباقورہ کی امن معاہدے کے تحت اسرائیل میں شمولیت کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں اور اب ان علاقوں کے ایک ایک انچ پر اردن کی عملداری ہو گی۔
25 سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم اسحاق رابین اور اردن کے شاہ حسین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے تحت ان علاقوں کو 25 سال کی لیز پر اسرائیل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، امن معاہدے پر دستخط کے موقع پر اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت لیز کی معیاد اب ختم ہو رہی ہے، معاہدے کے وقت فریقین کا گمان تھا کہ لیز ختم ہونے پر دوبارہ 25 سال کے لیے لیز میں توسیع کردی جائے گی تاہم شاہ عبداللہ دوم نے رواں برس کے اوائل ہی میں لیز میں توسیع نہ کرنے کا عندیہ دے دیا تھا اور اب باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago