عالم اسلام

اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 2 زخمی

اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر تابڑ توڑ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 27 سالہ احمد الشہری شہید اور 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ فضائی حملے کی زد میں چند رہائشی گھر بھی آگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو خان یونس کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تینوں نوجوان حماس کی ایک چیک پوسٹ کے نزدیک بیٹھے ہوئے تھے جب فضائی حملہ کیا گیا۔
ادھر اسرائیلی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ایک تربیتی مرکز اور ایک چیک پوسٹ کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز حماس کی جانب سے 10 راکٹ فائر کیے گئے تھے جس میں سے 8 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تھا تاہم دو راکٹس اسرائیلی سرزمین پر گرے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago