عالم اسلام

افغانستان میں عالمی قوتوں کے قبضے کے خاتمے تک امن ممکن نہیں، طالبان

دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے عالمی افواج کا قبضہ ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے خصوصی بات کرتے ہوئے امریکی فوج کے افغانستان میں ہمیشہ موجودہ رہنے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے ہم قربانی اس لیے دیتے آئے ہیں کہ افغانستان سے امریکی اور بین الاقوامی افواج کا قبضہ ختم ہو۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے مزید کہا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں بھی امریکی وفد کے ارکان اسی لیے بیٹھے ہیں تاکہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کا قبضہ ختم ہو اور ہمارے درمیان اسی تناظر میں مذاکرات بھی جاری ہیں جس میں اکثر ہی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے اور اب انشااللہ ہفتوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے۔
دو روز قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے اور بہت جلد عالمی افواج سے آزادی کے خواہش مندعوام کو خوشخبری دیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی سطح کو کم کر کے 8 ہزار تک کیا جا رہا ہے تاہم ہم وہاں اپنی موجودگی کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago