مسجد حرام اور مشاعر مقدسہ کی طرح مسجد نبوی میں بھی حجاج کرام کی خدمت کے لیے بڑی افرادی قوت تیار کی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین پریزی ڈنسی کی طرف سے رواں سال مسجد نبوی میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے 7720 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق مسجد نبوی میں آنے والے عازمین حج کی خدمت پر نہ صرف مرد حضرات پرمشتمل خدام موجود ہیں بلکہ خواتین حاجیوں کے لیے خواتین مامور کی گئی ہیں۔
مسجد نبوی میں تعینات عملہ کئی طرح کےفرائض انجام دے رہا ہے۔ ان میں انجینیرنگ، تکنیکی امور کے ماہرین، ثقافتی،ابلاغی، سماجی امور میں رہ نمائی فراہم کرنے والے افراد کےساتھ مانیٹرنگ، نمازیوں کی رضاکارانہ رہ نمائی اور مناسک اور عبادت کے بارےمیں انتظامی اور شرعی رہ نمائی فراہم کرنے کے لیے بھی عملہ تعینات ہے۔
مسجد نبوی اور اس کے بیرونی احاطوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مسجد کے قالینوں کی دیکھ بحال، زائرین کو زمزم اور کھجوروں کی فراہمی، صفائی کے لیے تیارکردہ آلات کو تیار حالت میں رکھنا، معمر اورمعذور زائرین کی مدد اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری کا شرف حاصل کرنے والے مسلمانوں کی دینی رہ نمائی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان