مسلم اقلیتیں

بھارت15سالہ مسلمان لڑکے کو ’جے شری رام‘ نہ کہنے پر آگ لگادی گئی

ھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع چندولی میں 15 سالہ لڑکے کو جے شری رام نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر آگ لگادی گئی۔
واقعے کے بعد علاج کے لیے بچے کو تشویشناک حالت میں کبیر چوڑااسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
اسپتال میں ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے لڑکے نے بتایا کہ چار ہندو لڑکوں نے اس کاگھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ ʼجے شری رام‘ کا نعرہ لگائے۔ اُس کے انکار پر انہوں نے اُسے مارا پیٹا اور کہا کہ وہ اپنےمذہب کو گالی دے۔ لڑکے کے مطابق اُس کے مسلسل انکار پر انہوں نے اُس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
بچے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ʼمیں دھودھاری پل سے گزر رہا تھا کہ 4 افراد نے مجھے اغوا کیا، جن میں سے 2 افراد نے میرے ہاتھ باندھے اور تیسرے نے مجھ پر مٹی کا تیل ڈالا اور مجھے آگ لگا کر بھاگ گئے۔ بعد ازاں اس کا کہنا تھا کہ ʼان افراد نے مجھ سے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دیا تھا۔ تاہم پولیس نے لڑکے سے ہندو مذہبی نعرہ لگانے پر زبردستی کرنے کے بیان کو مسترد کردیا۔
چندولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ لڑکے نے مختلف لوگوں کو علیحدہ بیانات دیے ہیں۔پولیس افسر نے بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ ʼبچہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کا 45 فیصد جسم آگ سے جھلس چکا ہے، اس نے مختلف لوگوں کو مختلف بیانات دیے ہیں جو تشویش ناک ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے، بچے نے جن جن جگہوں کا بتایا وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے کا معائنہ کیا گیا تاہم ان میں سے کسی بھی جگہ بچے کو نہیں دیکھا گیا۔
پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ عینی شاہد نے دیکھا ہے کہ بچے نے خود کو آگ لگائی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت میں جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر مشتعل افراد کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔21 جولائی کو مہاراشٹرا ریاست کے شہر اورنگ آباد میں 2 مسلمان افراد کو مبینہ طور پر جے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے نامعلوم افراد نے زبردستی کی تھی۔
18 جون کو جھاڑکھنڈ میں تبریز انصاری نامی مسلمان کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل چوری کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واقعے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہا تھا کہ مشتعل افراد نے جے شری رام اور جے ہنومان کا نعرہ لگانے کا کہا تھا جبکہ تبریز انصاری واقعے کے 4 روز بعد انتقال کرگیا تھا۔
گزشتہ ہفتے متعدد سماجی رہنماؤں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس قسم کے واقعات کو روکنے پر زور دیا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago