عالم اسلام

غزہ میں حق واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 284 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 284 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پر امن حق واپسی مارچ کے دوران 30 مارچ 2018ء سے 12 اپریل 2019ء تک 282 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ 12 فلسطینی شہداء اس کےعلاوہ ہیں جنہیں شہید کرنے کے بعد صہیونی فوج نے جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 ہزار سے زاید فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے 16 ہزار 722 کو اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔
شہداء میں 54 بچے، 6 خواتین اور ایک معمر شہری شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 3362 بچے، 1112 خواتین شامل ہیں جب کہ 552 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 7065 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں‌ جبکہ 9105 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 6947 فلسطینی براہ راست فائرنگ، 872 دھاتی گولیوں، 2440 آنسوگیس کی شیلنگ اور 6463 شہری گولے لگنے سے زخمی ہوئے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago