فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘بیت ایل’ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں سترہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے البیرہ شہر کے داخلی راستے پر گولیاں ماریں۔
ادھر تحریک فتح کے سیکرٹری برائے القدس شادی المطور نے بتایا کہ شہید فلسطینی لڑکے کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے جس کی شناخت قاسم محمد علی العباسی کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘بیت ایل’ چیک پوسٹ کے قریب ایک مشکوک فلسطینی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کار پر فائرنگ کی۔
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام