عالم اسلام

کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکا، 50 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری مذہبی تقریب میں ہوا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔
وزارت صحت نے 50 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکا رپورٹ کیا گیا ہے تاہم سرکاری حکام یا سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ تفتیشی ٹیموں نے جائے دھماکا سے شواہد اکٹھی کرلیے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago