ایرانی اہل سنت کی خبریں

حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر مولانا عبدالحمید کا اظہار تعزیت

زاہدان (سنی آن لائن+عبدالحمید ڈاٹ نیٹ) تعزیتی پیغام شائع کرتے ہوئے اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت نے حاجی عبدالوہاب مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں آیاہے: عالمی تحریک دعوت و تبلیغ کے امیر اور ذمہ دار حاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے ہیں جس سے اہل دین غمزدہ ہیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان کے بیان میں آیاہے: مرحوم حاجی عبدالوہاب صاحب نے اپنی پوری زندگی دین الہی کی خدمت کے لیے وقف کررکھی تھی اور دن رات دعوت وتبلیغ کی راہ میں محنت کررہے تھے۔ لاکھوں مسلمانوں کی اصلاح اور ہزاروں افراد کے مشرف بہ اسلام ہونا تبلیغی جماعت کی عظیم خدمت ہے جس کے ثواب میں حاجی صاحب برابر کے شریک ہوں گے، ان شاء اللہ۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے خطاب کے آخر میں مبلغینِ اسلام سے خصوصی طورپر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حاجی عبدالوہاب صاحب کی مکمل مغفرت اور رفع درجات کے لیے دعا کی ہے۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

35 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

36 minutes ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago