ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایران: نصابی کتب میں صحابہؓ کی شان میں گستاخی؛ مولانا عبدالحمید کی سخت تنقید

سرباز (سنی آن لائن) ایران کی وزارت تعلیم کی جانب سے شائع کردہ نصابی کتابوں میں اہل سنت کی مقدسات کی توہین پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا صحابہ و اہل بیتؓ کی توہین اہل سنت کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، مولانا عبدالحمید نے جکیگور کے دینی مدرسہ میں پندرہ نومبردوہزار اٹھارہ کو منعقد تقریب دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہائے اسکول کی نصابی کتاب ’دین و زندگی‘ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو العیاذ باللہ’جھوٹا‘ قرار دیاگیاہے جس پر سنی برادری میں سخت غصہ پایاجاتا ہے۔ کسی بھی ادارے یا شخص کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ اہل سنت کی مقدسات کی توہین کرے۔
انہوں نے مزید کہا: محکمہ تعلیم کو ہرگز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ اہل سنت کی مقدسات کے خلاف گستاخانہ مواد شائع کرے اور ایسی کتابوں کو سنی علاقوں میں پڑھائے۔ دوسروں کی مقدسات کی توہین کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے حضرت ابوہریرہؓ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اہل سنت بالاتفاق حضرت ابوہریرہؓ کو ایک عظیم الشان صحابی تسلیم کرتے ہیں اور ان کے عقیدے میں صحابہؓ عادل، ثقہ اور مقبول ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: جب دیگر صحابہؓ اپنی ضروریات کی خاطر کاروبار میں مصروف تھے، حضرت ابوہریرہؓ دن رات آپﷺ کی صحبت اور خدمت میں رہتے اور احادیث از بر فرماتے تھے۔ بعض کتابوں کے دعوے کے برخلاف آپؓ فقیہ بھی تھے اور حافظ محدث بھی۔آپؓ کی روایات زیادہ ہیں اس وجہ سے کہ آپؓ حدیث کی عدم روایت کو کتمان علم سمجھتے تھے۔
ممتاز دینی و سماجی رہ نما نے کہا: ہماری نصابی کتابوں میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ سنی شہری پورے ملک کے کونے کونے میں رہتے ہیں، لہذا نصابی کتابوں میں ہرگز صحابہ کا تذکرہ گستاخانہ انداز میں نہیں ہونا چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: دنیا میں پوری تاریخ کو دیکھیں ہرگز نبی اکرم ﷺ جیسے اعلی پایہ کے استاذ جو اپنے شاگردوں کو اس انداز میں تربیت کرسکے، آپ کو نظر نہیں آئے گا۔ شیعہ وسنی علما اپنی جگہ، حتی کہ امام ابوحنیفہؒ بھی صحابہؓ جیسے شاگرد تربیت نہ کرسکے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago