مسلم اقلیتیں

کمبوڈیا میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث کمیونسٹ رہنماؤں پر جرم ثابت

اقوام متحدہ کی جنگی جرائم سے متعلق عدالت نے کھیمر راج کے دوران لاکھوں لوگوں کے قتل عام میں کمیونسٹ رہنماؤں نیون چیا اور کھیئو سیمفن کو مجرم قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنگی جرائم سے متعلق ٹریبونل نے کمبوڈیا میں 1975 سے 1979 کے دوران 10 لاکھ 70 ہزار افراد کی نسل کشی کا مجرم کمیونسٹ رہنماؤں 92 سالہ نیون چیا اور 87 سالہ سیمفن کو قرار دے دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے خلاف سماعت جنیوا کنونشن کے تحت انسانیت سوز جنگی جرائم پر ہوئی۔
عدالتی ٹریبونل کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف کمبوڈیا کے رہنماؤں اور اس وقت کی کھمیراج کے وزیراعظم پال پوٹ، ڈپٹی وزیراعظم نیون چیا اور صدر سیفمن مسلمان اقلیتی گروہ چیم مسلم، ویت نام کے لسانی اور دیگر نسلی گروہ کے قتل عام میں ملوث پائے گئے ہیں۔
تینوں رہنماؤں میں سے سابق وزیراعظم پال پوٹ 1998 میں 72 سال کی عمر میں انتقال کرچکے ہیں جب کہ نیون چیا اور سیفمن کو 2014 میں جنگی جرائم، قتل عام اور شہریوں کو لاپتہ کیے جانے پر عمر قید سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ کمبوڈیا کے دارالحکومت میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
کمبوڈیا میں کھمیراج کی ابتدا پال پوٹ نے کی جن کی سربراہی میں فرانس سے تعلیم یافتہ چند کمیونسٹ دماغوں نے کمیونسٹ پارٹی آف کمبوڈیا کی داغ بیل ڈالی تاکہ ایک خود مختار زرعی معاشرے کی بنیاد رکھی جائے۔ یہ افراد 1974 میں اقتدار میں آگئے اور اپنے مقصد کے راستے میں آنے والے ہر اقلیتی گروہ، دانشوروں، مخالف رہنماؤں اور لکھاریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عدالتی فیصلے کے وقت متاثرین کے لواحقین سے بھری پڑی تھی اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago