عالم اسلام

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے، امریکا سمیت بڑے ڈونرز (عطیہ دہندہ) کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس لیے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی تعاون پر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے کمشنر جنرل کراہن بوہی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ سفارتی تعاون بھی کر رہا ہے، عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے اسکول چلا سکے گا، امداد سے بنیادی صحت مراکز اور کلینک کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات انجام دینے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’اونروا‘ کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago