ایرانی اہل سنت کی خبریں

امریکی پابندیاں ظالمانہ اور ناقابل قبول ہیں

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے جمعہ نو نومبر کے خطبہ جمعہ میں امریکا کی جانب سے ایران پر حال ہی میں لگائی گئی پیٹرولیم اور غیرپیٹرولیم پابندیوں کو ’ظالمانہ‘ یاد کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا بحرانوں سے نجات کے لیے مناسب منصوبہ بندی کریں۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے کہا: گزشتہ ہفتہ میں امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں۔ ہمارا خیال ہے یہ پابندیاں ظالمانہ اور ناقابل قبول ہیں۔ کسی ملک یا قوم پر معاشی پابندیوں کے ذریعے دباو نہیں ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: امریکا ان پابندیوں کو ذریعہ بناکر ایران میں تبدیلی لاناچاہتاہے۔ دراصل تبدیلی قوم کا حق ہے اور جب کوئی قوم ارادہ کرتی ہے، تو وہ تبدیلی ضرور واقع ہونی چاہیے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: اعلی حکام اس مسئلے کا حل نکالیں اور مناسب تدبیر کریں۔ بہت سارے حکام نے اعلان کیا ہے وہ ان پابندیوں کو پیچھے چھوڑکر متبادل راستے نکالیں گے، لیکن ایک شہری کی حیثیت سے میرا خیال ہے سب سے پہلے حکمران ملک میں تبدیلی لائیں۔ ہمیں امریکا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن قوم بھی تبدیلی کے خواہاں ہے جو انتہائی اہم بھی ہیں۔ عوام کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پوری جرات کے ساتھ کہتاہوں کہ قوم کی اکثریت تبدیلی چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حکام کو چالیس سال پرانی پالیسیاں اورسٹریٹجیز کو تبدیل کرنی چاہیے؛ پرانی پالیسیاں اب نہیں چل سکتی ہیں۔ ایسی تبدیلیاں لائیں جن سے خدا اور خلق خدا دونوں کی رضامندی حاصل ہوسکے۔
مولانا عبدالحمید نے زور دیتے ہوئے کہا: میں جو کچھ کہتاہوں پوری ذمہ داری کے ساتھ جذبہ خیرخواہی کی وجہ سے کہتاہوں اور میری توقع ہے کہ حکمران قوم کے تمام افراد بشمول دینی مدارس اور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی آرا و افکار کی روشنی میں قوم کو خوش کرنے کی کوشش کریں۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت نے اپنے خطاب کے آخر میں مولانا سمیع الحق کی شہادت کے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مولانا سمیع الحق پاکستان کے ممتاز علمائے کرام میں شمار ہوتے تھے جنہیں گزشتہ جمعہ انتہائی بے دردی اور سفاکانہ انداز میں شہید کیا گیا۔ اللہ تعالی ان کی شہادت قبول فرمائے۔ نیز منگل کو خراسان کے بزرگ عالم دین مولانا محمدحسن برفی انتقال کرگئے جو حقانی و ربانی عالم دین تھے۔ اللہ تعالی انہیں مکمل مغفرت نصیب فرمائے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago