عالم اسلام

فاقہ کشی سے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

اردن کی سرحد پر شامی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ پناہ گزین کیمپ “الرکبان” میں ہزاروں پناہ گزینوں کو خوراک اور ادیات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ہزاروں شامی پناہ گزین زندگی اور موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق “الرکبان” پناہ گزین کیمپ کو خوراک اور دیگر بنیادی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا۔ اردنی حکام شامی پناہ گزین کیمپ تک امداد پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔
ادھر شامی فوج نے سرحد کی دوسری طرف الرکبان پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے۔ اردن کی شمال مشرق اور عراق کی سرحدوں پر واقع اس پناہ گزین کیمپ میں 50 ہزار سے زاید افراد پناہ گزین ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور اور‌خواتین ہیں۔
الرکبان کیمپ کے سول دفتر کے عہدیدار ابو عبداللہ نے بتایا کہ ایک ہفتے سے کیمپ میں کوئی امدادی گاڑی داخل نہیں ہوسکی۔ کیمپ میں انتہائی محدود مقدار میں‌خوراک موجود ہے۔ کچھ لوگ اسمگلنگ کے ذریعے کیمپ تک امدادی اشیاء لانے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ مقدار بھی بہت کم ہے۔
ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ الرکبان کیمپ ایک غبارے کی طرح کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اگر حالات بہتر نہ کیےگئے تو ہزاروں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پچھلے تین سال کے دوران شام میں ہزاروں افراد داعش کے خلاف سے بھاگ کر اردن کی سرحد پر جمع ہوگئے تھے۔ انہیں وہاں پر “الرکبان” نامی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔
الرکبان کیمپ جنوب مشرقی شام میں امریکا کے قائم کردہ فوجی اڈے کے قریب ہے۔ امریکا نے شام اور عراق کی سرحد پر التنف کے مقام پرایک اڈہ بنا رکھا ہے۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago