عالم اسلام

حج کے موقع پر 18 نرسریاں اور کنڈر گارٹنز عازمین کے بچوں کی نگہداشت کے لیے تیار

سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ میں مقامی حج کمپنیوں کی رابطہ کونسل اور دوسرے متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے کے ذریعے نرسریوں اور کنڈر گارٹنز ( بچوں کے باغ) کا بندوبست کردیا ہے جہاں عازمینِ حج کے بچوں کو رکھا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔
مکہ مکرمہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد بن مہدی الحریثی نے بتایا کہ شہر میں اٹھارہ موسمی نرسریاں اور کنڈر گارٹنز قائم کیے جائیں گے۔ان دونوں میں 585 نشستیں ہوں گی اور عازمین مناسکِ حج کی ادائی کے دوران میں اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکیں گے۔ان کی فیس ڈھائی ہزار ریال فی بچہ ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ نرسریوں اور کنڈر گارٹنز میں تمام معلمات خواتین ہی ہوں گی ۔وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہیں۔ان کے علاوہ بچوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے نرسیں ہوں گی اور وہ چوبیس گھنٹے ان کی دیکھ بھال پر مامور ہوں گی۔
الحریثی نے بتایا کہ ’’ یہ ادارے حج کے اختتام تک بچوں کی تعلیمی ، تفریحی اور صحتِ عامہ کی ضروریات کو پورا کریں گے ۔وہ ا ن کے لیے مذہبی پروگراموں کا بھی بندوبست کریں گے۔والدین کو اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی اور بالخصوص عید الاضحیٰ کے دن وہ ان کے ساتھ رہ سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان اداروں میں زبان کے استاد کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی اور وہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے بچوں سے ان کی اپنی زبان میں گفتگو کرے گا۔ہم نے ان نرسریوں اور کنڈر گارٹنز کے بارے میں عربی کے علاوہ پانچ زبانوں انگریزی ، فرانسیسی ،ترک ، مالے اور ہندی میں تعارفی کتابچے شائع کیے ہیں‘‘۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago