عالم اسلام

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے چار فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز پرامن مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے مظاہرین پر گولہ جاری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہو گئے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز زخمی ہونے والا ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
قابض فوج کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’گیواتی‘ بریگیڈ کا ایک اہلکار جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ نامعلوم فلسطینی کی طرف سے فوجی اہلکار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے جنوبی غزہ میں زیتون کالونی میں دو بار چار میزائل داغے۔ یہ میزائل حملے ایف سولہ طیاروں کے ذریعے کیے گئے جن میں القسام بریگیڈکے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
نامہ نگار کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مغربی خان یونس میں کم سے کم 20 مقامات پر بم گرائے جب کہ وسطی غزہ میں مزاحمتی مراکز پر گرائے گئے بموں کی تعداد 10 بتائی جاتی ہے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اور مشرقی غزہ کی سرحد پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ شہداء کی شناخت شعبان ابو خاطر، محمد ابو فرحانہ اور محمود قشطہ کے ناموں سے کی گئی ہے جب کہ 27 سالہ محمد شریف بدوان کو مشرقی غزہ میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حق واپسی مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ کے نتیجے میں 120 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago