ایرانی اہل سنت کی خبریں

اہل سنت ایران کے اندرونِ ملک اسفار پر پابندی نہیں لگانی چاہیے

ایران کے شمالی شہر آزادشہر کے سنی خطیب نے اندرون ملک اہل سنت کے اسفار پر رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

سنی آن‌لائن نے رپورٹ دی، مولانا محمدحسین گورگیج نے اپنے تیرہ اپریل دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں کہا: بلوچستان (ایران) میں دستاربندی کی تقریبات ختم ہوچکی ہیں؛ آسمان زمین پر اترا، نہ ہی حکومت تبدیل ہوگئی۔ ملک کا امن بھی تباہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: جب ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، تو حکام بھی اپنی ذاتی آرا اور توہمات کی بنیاد پر فیصلہ نہ کریں۔ بڑے علما کو آزاد چھوڑیں اور ان کے اسفار پر پابندی نہ لگائیں تاکہ وہ اس طرح کی تقریبات میں شریک ہوسکیں۔

دارالعلوم فاروقیہ کے مہتمم نے کہا: قانونی امورکے خلاف اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جو امن کے خلاف بھی نہیں ہیں۔ زاہدان تک ملانے والے مختلف راستوں پر شہریوں کو روکنا اور ان کے شناختی کارڈز کو قبضے میں لینا غیرقانونی اقدام ہے جس سے خوف و ہراس پھیلتاہے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام لوگوں کو آزادانہ زندگی اور سفر کرنے کا حق پہنچتاہے۔ یہ انصاف سے دور ہے کہ ایک طرف ہم غیرملکی سیاحوں کو ملک آنے کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری طرف اپنے ہی شہریوں کو ملک میں سفر کرنے سے منع کرتے ہیں۔

مولانا گورگیج نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حکام اس حال میں آزادی کا دعوی کرتے ہیں کہ سرکردہ سنی علمائے کرام کو دیگر صوبوںمیں سفر کرنے سے منع کرتے ہیں۔ ایسے برتاؤ بالکل غلط ہیں اور سرکش عناصر کو لگام لگانا چاہیے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago