ایرانی دارالحکومت سے یسوج شہر جانے والا مسافر طیارہ صوبہ اصفہان کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 66 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرانی ہنگامی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ایران کی ’آسمان ائیرلائن‘ کا مسافر طیارہ دارالحکومت تہران سے یسوج شہر جارہا تھا۔
جہاز پہلے ریڈار سے غائب ہوگیا اور اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ طیارہ یسوج شہر سے 185 کلومیٹر پہلے مرکزی صوبے اصفہان کے شہر سمیرم میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت تمام 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں لیکن خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…