افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں15پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ان کی 3 چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نے طالبان کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں6 پولیس اہلکار مارے گئے، جبکہ دیگر 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم ازکم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں افغان عہدیداروں نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے قومی ادارے نے دارالحکومت کابل میں داعش کے 8 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے نیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ان افراد کو شہر کے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاریاں کابل میں افغان فوجی اکیڈمی پر داعش کے 5 خود کش بمباروں کے اس حملے کے دوران عمل میں آئی ہیں جس میں11 فوجی ہلاک اور 16 دوسرے زخمی ہوئے تھے، ان اچانک چھاپوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس کا ادارہ کابل کے قلعہ الولید کے مضافاتی علاقے میں داعش کے ایک محفوظ مکان تک بھی پہنچا تھا جو دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹوں سے بھرا ہوا تھا۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…