عالم اسلام

عبد القدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کے ارکان نے عبد القدوس بزنجو کو صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔
سپیکر راحلیہ درانی نے ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل 54 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 41 ووٹ حاصل کر کے عبد القدوس بزنجو کامیاب امیدوار ٹھہرے۔
سنیچر کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار آغا سید لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کیے۔
حلف برداری کی تقریب سہ پہر تین بجے ہوگی۔
قدوس بزنجو کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے اور وہ ن لیگ میں سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری سے منحرف اراکین اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار تھے۔
اس سے قبل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال اپنی ہی جماعت کے امیدوار آغا لیاقت کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے 65 اراکین میں سے ن لیگ کے 21، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 14، نیشنل پارٹی کے 11، جمیعت العلما اسلام کے آٹھ، ق لیگ کے پانچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے دو اراکین ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی (عوامی )، مجلس وحدت المسلمین کے ایک، ایک رکن کے علاوہ ایک آزاد رکن بھی ہے۔
جمیعت العلما اسلام (ف)، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) حزب اختلاف میں ہیں۔
حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی قدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور مبصرین نے بھی میر عبد القدوس بزنجو کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
قدوس بزنجو کا تعلق بلو چستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران سے ہے۔
وہ اسی ضلع کی تحصیل جھاؤ میں 1974 میں پیدا ہو ئے۔
پہلی مرتبہ وہ سنہ 2002 میں ضلع آواران پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 41 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دو ہزار دو سے2007 تک وزیر لائیوسٹاک رہے۔
2013 کے انتخابات میں وہ دوبارہ ضلع آواران سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
مسلح تنظیموں کی انتخابات کے حوالے سے دھمکیوں کے باعث آواران میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پر6 سو سے زائد ووٹ پڑے تھے۔
قدوس بزنجو کو ان میں سے 544ووٹ ملے تھے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کامیاب امیدوارکو پڑنے والے سب سے کم ووٹ ہیں۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago