اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کوجنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین سے جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام