عالم اسلام

عظیم محدث ڈاکٹر محمد مصطفٰی اعظمی قاسمی کا ریاض میں انتقال

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عصر حاضر کے حدیث کی ایک عظیم شخصیت حضرت مولانا ڈاکٹر محمد مصطفی اعظمی قاسمی رحمۃ اللہ علیہ آج ریاض شہر میں بعد نماز فجر انتقال فرماگئے ہیں۔ اللہ اُن کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات کو بلند کیا تھا۔ آج (20-12-2017) بعد نماز ظہر ریاض کی مشہور مسجد الراجحی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
آپ کی پیدائش 1930ء میں اترپردیش کے مؤ (اعظم گڑھ) میں ہوئی۔ برصغیر کی معروف علمی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے 1952ء میں فراغت حاصل کی۔ دارالعلوم دیوبند سے علوم نبوت میں فضیلت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دنیا کے معروف اسلامی ادارہ جامعہ ازہر، مصر سے 1955ء میں (MA) کی ڈگری حاصل کی اور وطن عزیز واپس آگئے۔ 1955ء میں ملازمت کی غرض سے قطر چلے گئے اور وہاں کچھ دنوں غیر عربی داں حضرات کو عربی زبان کی تعلیم دی، پھر قطر کی پبلک لائبریری میں خدمات انجام دیں۔ 1964ء میں قطر سے لندن چلے گئے اور 1966 میں دنیا کی معروف یونیورسٹی Cambridge سے Studies in Early Hadith Literature کے موضوع پر Ph.D کی۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز ہونے کے بعد آپ دوبارہ قطر تشریف لے گئے اور وہاں قطر پبلک لائیبریری میں مزید دو سال یعنی 1968ء تک کام کیا۔ 1968ء سے 1973ء تک جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ میں مساعد پروفیسر کی حیثیت سے ذمہ داری بخوبی انجام دی ۔ 1973ء سے ریٹائرمنٹ یعنی 1991ء تک کنگ سعود یونیورسٹی میں مصطلحات الحدیث کے پروفیسر کی حیثیت سے علم حدیث کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ 1980ء (1400ھ) میں حدیث کی عظیم خدمات کے پیش نظر آپ کو کنگ فیصل عالمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ 1981ء (1401ھ) میں حدیث کی گرانقدر خدمات کے پیش نظر آپ کو سعودی نیشنلٹی عطا کی گئی۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago