Categories: عالم اسلام

علامہ یوسف القرضاوی کانام بدستور انٹرپول کی ریڈ لسٹ میں شامل : مصر

مصر کی وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ قطر میں مقیم مصری نژاد عالم دین یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول نے مطلوب افراد کی فہرست میں سے خارج کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا نام بدستور اس فہرست میں شامل ہے ۔ان کے خلاف انٹرنیشنل ریڈ الرٹ جاری کیا جاچکا ہے۔ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ مصر کا انٹرپول سے مسلسل رابطہ ہے اور اس کے ڈیٹا بیس میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ اس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

انٹرپول کی اس فہرست میں علامہ یوسف القرضاوی کے علاوہ اخوان المسلمون کے دوسرے لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ انھیں مصر کی بعض عدالتیں تشدد ، ہلاکتوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں سزائیں سنا چکی ہیں۔
اس ذریعے کا کہنا ہے کہ انھوں نے انٹرپول کے فرانس میں واقع ہیڈ کوارٹرز میں ایک بند کمرے کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور اس عالمی تنظیم کے حکام سے یوسف القرضاوی کے کیس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ قاہرہ میں انٹرپول کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی بلیٹن بدستور برقرار ہے اور اس نے انسانی حقوق کی کمیٹیوں کی جانب سے اس فہرست کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔
اس مصری ذریعے نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ عراق کی درخواست پر انٹرپول نے یوسف القرضاوی کے خلاف کارروائی کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ان پر لوگوں کو عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی کے قتل پر اکسانے کا الزام ہے۔
مصری حکام نے انٹرپول سے اس معاملے کی فوری وضاحت کے لیے ایک درخواست بھی کی ہے اور اس عالمی تنظیم سے کہا ہے کہ وہ یوسف القرضاوی کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں سے خارج کرنے کی خبروں سے متعلق وضاحت جاری کرے کیونکہ انھیں مصر میں جیلوں پر حملوں کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔
انٹرپول کی اس فہرست میں وجدی غنیم اور عاصم عبدالماجد کے نام بھی شامل ہیں۔ انھیں بھی دہشت گردی ، تشدد اور قتل کے الزامات میں موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہے۔

 

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago