میانمارکی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے مسلمان معذور ہونے لگے

میانمار کی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں پھٹنے سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمان معذور ہونے لگے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کو واپس آنے سے روکنے کے لیے سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا رہی ہے اور برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ ان سرنگوں کی زد میں آنے والے مہاجرین معذور ہوگئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین سرحد عبور کر بنگلا دیش جاچکے ہیں۔
بی بی سی کے صحافیوں نے بنگلا دیش کے اسپتال میں معذور ہونے والے روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کی جن میں ایک 15 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکا ہے۔ 15 سالہ لڑکے عزیز الحق کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بھائی کا بھی یہی حال ہے جو دوسرے اسپتال میں زیر علاج ہے اور وہ شدید زخمی اور تکلیف میں ہے، بنگلا دیش کے جن اسپتالوں میں روہنگیا مسلمان زیرعلاج ہیں وہاں علاج معالجے کی خراب صورت حال ہے۔
اسپتال میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ سرحد عبور کرنے کے دوران ان پر اور ان کے اہل خانہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں وہ بھاگے اور اس دوران وہ ایک بارودی سرنگ پر گر گئیں۔ زخمیوں نے بتایا کہ سرحد عبور کرنے کے دوران میانمار کی فوج نے ان پر فائرنگ کی اور بارودی سرنگوں سے نشانہ بنایا۔ ڈاکٹروں نے بی بی سی کو بتایا کہ بڑی تعداد میں بارودی سرنگوں سے زخمی ہونے والے افراد آرہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago