تہران (سنی آن لائن) دو مئی کو تیسواں ’تہران عالمی کتب میلہ‘ کا آغاز ہوگیا۔ اس میلہ میں ایرانی اہل سنت کے گیارہ اشاعتی ادارے شریک ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، تیسواں تہران عالمی کتب میلہ میں ایران کے وزیر ثقافت، سپیکر اسمبلی اور متعدد اعلی حکام کے علاوہ بعض ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ sunnionline.us کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس کتب میلہ میں ایرانی اہل سنت کے گیارہ اشاعتی ادارے شریک ہیں۔ ان اداروں کا تعلق ایران کے مختلف صوبوں سے ہے۔
شائقین کردستان، نسیم حجاز، حافظ ابرو، احمدجام، غزالی، احسان، آراس، ایلاف، شیخی اور حسینی اصل کے اسٹالز کا A2, A3, A4 اور E4 بلاکوں میں دورہ کرسکتے ہیں۔
تیسواں تہران عالمی کتب میلہ تیرہ مئی تک جاری رہے گا۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان