Categories: عالم اسلام

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پوتن کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن شام میں جاری لڑائی کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
شام میں ایک ماہ قبل امریکی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان حالات میں کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں صدور نے ٹیلی فون کے ذریعے بات کی۔
روس اور امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان معنی خیز گفتگو ہوئی ہے۔
دونوں ممالک کے صدور کے درمیان شام کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی ان میں شمالی کوریا اور مستقبل میں ملاقات کے اوقات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال جس کا الزام شامی صدر بشار الاسد پر لگایا گیا تھا کے بعد فضائی کارروائی کا حکم دیا تھا، جبکہ روس نے شامی باغیوں پر غیر قانونی نروو گیس کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر ٹرمپ اور صدر پوتن اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں تمام فریقین کو اب وہ سب کرنا چاہیے جس سے تشدد کو ختم کیا جا سکے۔‘
بیان کے مطابق : ’گفتگو بہت اچھی رہی اور اس میں امدادی اور کئی دیگر مقاصد کے لیے طویل امن حاصل کرنے، تحفظ فراہم کرنے جیسے موضوعات پر بھی بات ہوئی۔‘
دوسری جانب سے روس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق: ’دونوں صدر اس بات پر متفق ہیں کہ انھیں آگے بڑھ کر جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔‘
روسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس کا مقصد شام میں شورش کے حقیقی خاتمے کے عمل کا آغاز کرنے کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔‘
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور نے ’شمالی کوریا میں خطرناک صورتحال کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔‘
دونوں قائدین کے درمیان صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، اور روسی بیان کے مطابق دونوں صدور کے درمیان جولائی میں ہیمبرگ میں ہونے والے جی20 اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago