Categories: عالم اسلام

غزہ: اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے ایک فلسطینی شہید ، دو زخمی

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بدھ کو علی الصباح توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ تینوں افراد فلسطینی اور اسرائیلی علاقے کے درمیان سرحد پر موجود تھے۔اسی علاقے میں حالیہ دنوں میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان متعدد مرتبہ فائرنگ کا تبادلہ ہوچکا ہے۔
غزہ میں وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرق میں توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس سے اٹھارہ سالہ نوجوان یوسف ابو عذرا شہید اور دو فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ فوجیوں نے ان تینوں افراد کو سکیورٹی باڑھ کے نزدیک پایا تھا اور پھر ان کی جانب فائر کھول دیا تھا۔ تاہم ترجمان نے واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیانی علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔فلسطینی علاقے پر گذشتہ ایک عشرے سے حماس کی حکمرانی ہے مگر دوسرے مزاحمتی گروپ بھی اسرائیل کی جارحیت کے ردعمل میں چھوٹی موٹی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
مارچ کے اوائل میں اسرائیل فوج نے غزہ میں حماس کے دو اہداف پر فضائی حملے کیے تھے۔اس نے یہ بمباری سرحدی باڑھ پر تعینات فوجیوں کی جانب فائرنگ کے بعد کی تھی۔فروری میں بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں نے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے ردعمل میں غزہ پر بمباری کی تھی اور حماس کے اہداف کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago