شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کاسفرِ حرمین شریفین نیک شگون ہے

اہل سنت زاہدان کے نائب خطیب مولانا عبدالغنی بدری نے زاہدان میں سترہ مارچ دوہزار سترہ کے خطبہ جمعہ میں ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید کے دورہ ارض وحی اور حرمین شریفین میں حاضری کو نیک شگون قرار دیا۔
دارالعلوم زاہدان کے ناظم تعلیمات نے کہا: حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی حفظہمااللہ رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں جہاں آپ ایک فقہی اجلاس میں شرکت کرکے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
انہوں نے ’اعلی حکام کی فراخدلی‘ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مناسب ہوگا اس سفر کے اسباب فراہم کرنے پر اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا جائے۔ میں یقین سے کہتاہوں کہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید جیسے افراد دنیا کے کسی بھی کونے میں جائیں، وہ ہمارے لیے امن اور اتحاد کے سفیر ہوں گے جو مسلمانوں کو ایک دوسرے سے قریب لائیں گے۔
مولانا عبدالغنی بدری نے امید ظاہر کی ایرانی اور سعودی حکام کی فراخدلی سے ایرانی مسلمانوں کے لیے حج اور عمرہ کا سلسلہ ماضی کی طرح شروع ہوجائے۔ اس حوالے سے ہم مولانا عبدالحمید کے حرمین شریفین میں حاضری کو نیک شگون سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں ایران میں نئے سال کے آغاز پر بائے روڈ سفروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا مسافرین ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور دورانِ سفر عبادت و بندگی سے غافل نہ ہوں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago