خطے میں جو بھی تبدیلی رونما ہو فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے؛چین

چین کے صدر شی جنپنگ نے دورۂ سعودی عرب کے دوران اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے بھی اہم ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جنپنگ جو ان دنوں سعودی عرب کے تاریخی دورے پر ہیں۔ دارالحکومت ریاض میں فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے اہم ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاحتی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ اسی طرح معیشت، تجارت اور تکنیکی تعاون سمیت آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کے دو سیشن ہوئے۔
چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور خطے میں عالمی یا علاقائی صورتحال میں جو تبدیلی بھی رونما ہو اس سے قطع نظر فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلق گزشتہ 5 دہائیوں سے زائد عرصے پر میحط ہے۔ فلسطینی مہاجرین کو بڑی تعداد میں کورونا اور دیگر ویکسینز فراہم کی ہیں اور فلسطین کی معیشت اور عوام کی بہبود کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا پرخلوص اور قابل اعتماد دوست ہے اور اس نے ہمیشہ سیاسی معاشی، اخلاقی اور دیگر محاذوں پر فلسطین کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔
صدر محمود عباس نے چین کے معاشی راہداری کے پراجیکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام کو چین کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago