روسی فوج کے نصف ٹن وزنی امبریلا بموں سے حلب پر حملے

شام میں بشارالاسد کی حامی روسی فوج نے جنگ زدہ شہر حلب کے مغرب میں بڑے پیمانے پر تباہ کن بموں سے فضائی حملے شروع کیے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ روسی بمبار طیارے مغربی حلب میں سولین آبادی پر نصف ٹن وزنی امبریلا بم گرا رہے ہیں جن کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو روسی بمبار طیاروں نے جنوبی حلب کے علاقوں دارالعزۃ، اورم الکبریٰ، ابین، الارتباب، رجمنٹ چھ اور رجمنٹ چالیس پر امبریلا بموں سے حملے کیے جس کےنتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور کم سے کم تین شہریوں کے مارے جانے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ روسی فوج بمبار طیاروں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ’امبریلا‘ بم گراہی ہے۔ یہ بم نصف ٹن وزنی ہیں جو عمود شکل میں آبادی پر گرائے جا رہے ہیں۔ زمین پر گرتے ہی یہ بم زور دار دھماکے سے پھٹتا ہے جس کے نتیجے میں دور دور تک تباہی پھیل جاتی ہے۔ یہ ایک بم کئی کثیرالمنزلہ عمارتوں کو منہدم کردیتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کی طرح اب روس بھی اپنی باضابطہ فوج کے ساتھ اجرتی قاتلوں کو شام کی جنگ میں استعمال کررہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے شام میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے روسی جنگجوؤں کے اقارب سے بات کی تو پتا چلا کہ روسی فوج کے ساتھ ساتھ روس کی نجی ملیشیا بھی شام کی جنگ میں اجرتی قاتلوں کے طور پر لڑ رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روسی فوج کے زمینی دستے بھی خفیہ طور پر شام کی جنگ میں شامل ہیں حالانکہ روس اس سے قبل یہ دعویٰ کرتا آیا ہے ماسکو شام میں صرف فضائی آپریشن میں حصہ لے رہا اور اس کی محدود تعداد میں ایلیٹ فورس شام میں موجود ہے۔
’رائٹرز‘ نے 12 روسی شہریوں سے بات کی جنہوں نے بتایا کہ شام کے محاذ جنگ پر لڑنے والے روسی فوجیوں کے ہمراہ نجی ملیشیا کے جنگجوبھی موجود ہیں جو روسی اور شامی فوج کی چھتری تلے جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago