Categories: عالم اسلام

افغان حکومت اور حزب اسلامی حکمت یار کے درمیان امن معاہدہ

افغانستان کی حکومت اور گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ملک کے پہلے امن معاہدہ کے مسودے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
حکمت یار کو 2003 میں واشنگٹن کی درخواست پر اقوام متحدہ کی طرف سے ایک عالمی دہشت گرد قرار دے کر بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ امن معاہدہ کے تحت گلبدین حکمت یار کی 20 سالہ جلاوطنی کے بعد افغانستان واپسی کی راہ ہموار ہوگی اور اب ان کو مکمل سیاسی حقوق حاصل ہوںگے۔ علاوہ ازیں امن معاہدہ کے زریعے حزب اسلامی کو اقوام متحدہ کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
معاہدے پر افغان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ، احمد گیلانی، قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر، اور حکمت یار کے نمائندے امین کریم نے دستخط کئے۔ جمعرات کوامن معاہدہ کے مسودہ پر دستخط کی تقریب کوٹیلی ویڑن پر براہ راست نشر کیا گیا۔ تقریب کے دوران حکمت یار کا بیٹا حبیب الرحمٰن حکام کے ساتھ بیٹھا تھا۔
معاہدے کی حتمی منظوری کیلئے اس پر افغان صدر اشرف غنی اور گلبدین کے دستخط ہونا ضروری ہے تاہم اس کے لئے ٹائم ٹیبل کا کوئی اعلان نہیں ہوا۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago