Categories: عالم اسلام

اسرائیل مستقل طورپر فلسطینی سر زمین پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، اوباما

امریکا کے صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو مل کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اسرائیل مستقل طور پر فلسطینی سر زمین پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بطور امریکی صدر آخری خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے اسے تشدد کا راستہ ترک کرنا ہوگا اور اسرائیل کو بھی سمجھنا چاہیئے کہ وہ مستقل طور پر فلسطینی سرزمین پر قابض نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار میں ترقی کے لیے ہمیں عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، دنیا کی معیشت کو مساوی سطح پر لانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے،عوام کی حکومتوں سے توقعات بڑھتی جارہی ہیں، دنیا میں بدترین غربت کا شکار40 فیصد افراد کم ہوکر10 فیصد رہ گئے، تمام عالمی رہنماؤں کو مل کردرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرناہوگا۔
باراک اوباما نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی دنیا کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے، دہشت گرد سوشل میڈیا کو معصوم مہاجرین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ہمیں ہر قسم کی بنیاد پرستی اور نسل پرستی کو مسترد کرنا ہوگا اور بنیاد پرستی کو مسترد کر کے برداشت کا رویہ اپنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھتی ہے کہ زیادہ تر مسائل امریکا کی وجہ سے ہیں اور ان مسائل کا حل بھی امریکا کے پاس ہے، ہمیں بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اپنی سنجیدگی برقرار رکھنا ہوگا، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان مشکلات کا حل کیسے تلاش کریں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب میں فرق نئی بات نہیں لیکن یہ فرق اب بڑھ رہا ہے، ہمیں معیشت کو ہر ایک کے لئے بہتر بنانا ہوگا، ترقی پذیر ممالک میں کرپشن سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، سماجی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی عالمی تشویش کا کوئی آسان حل نہیں، بہتر مقاصد حاصل کرنے کے لیے مزدوروں کی حالت سنوارنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی دنیا جہاں ایک فیصد لوگ بیشتر دولت پر قابض ہوں وہاں 99 فیصد مستحکم نہیں ہوسکتے، وہ ممالک کامیاب ہیں جہاں کے عوام اپنے ملک کو اپنا اسٹیک سمجھتے ہیں، دنیا کی مثبت جمہوری قوتوں کو بہتر راہ پر گامزن رہنا چاہیے۔
شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں شام میں مشکل ترین سفارت کاری کا کام کرنا ہوگا اور سفارتکاری ہی شام میں 5 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کا راستہ ہے تاہم فوجی طاقت کے ذریعے شام میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی اور امریکا کو شام میں خانہ جنگی کے خاتمے اور متاثرہ افراد کی امداد کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago