Categories: عالم اسلام

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے فلسطینی قیدی بلال کائد پر فرد جرم عائد کردیں یا انھیں رہا کردیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے گروپ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ‘اسرائیلی حکام بلال کائد کو لازمی رہا کردیں یا اگر ان کے پاس اس کے خلاف کسی جرم کا ثبوت موجود ہے تو باقائدہ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے اس پر فرد جرم عائد کی جائے’۔
خیال رہے کہ بلال کائد گذشتہ 59 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انھیں جمعہ کے روز صحت کی خرابی کے باعث جنوبی اسرائیلی شہر اشکیلون میں قائم برازیل کے تحت چلنے والے ایک ہسپتال میں لایا گیا تھا۔
فلسطین کی انسانی حقوق کی تنظیم الضمیر کے مطابق ‘انھوں نے فلحال طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا ہے اور وہ صرف پانی کے ساتھ نمک، شکر اور ویٹامن بی وان کا استعمال کررہے ہیں’۔
تنظیم کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال کے باعث بلال کائد کی بینائی متاثر ہورہی ہے، وہ مشکل سے ہی کھڑا ہوپاتا ہے اور یہ کہ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اسے دل کا دورہ بھی پڑھ سکتا ہے۔
ادھر فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدی کو گردوں کے مسائل کا سامنا بھی ہے۔
خیال رہے کہ بلال کائد کو رواں سال جون میں ساڑھے 14 سال کی قید مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جانا تھا، اس پر پاپولر فرنٹ فار دا لبریشن آف فلسطین نامی تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جس پر یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندی عائد ہے۔
تاہم اسرائیلی حکام نے کہا کہ مزید کسی بھی نوٹس تک اسے حراست میں رکھیں گے۔
بلال کائد نے اپنی قید کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی جس کی سماعت 5 اکتوبر میں اسرائیلی ہائی کورٹ میں ہونا ہے۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ نئے قوانین کے مطابق انھیں حکام نے کسی بھی شخص کو لا محدود مدت تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم فلسطینیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری نے اس نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
الضمیر کا کہنا تھا کہ 7500 سے زائد فلسطینی اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور ان میں سے 700 کو نئے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago