مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مساجد کو تالے لگادیئے

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کرتے ہوئے وادی میں کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مساجد کو تالے لگادیئے ہیں جب کہ وادی میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جب کہ جنت نظیر وادی فوجی چھاؤنی میں بدل کر رہ گئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے خوف سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت تمام مساجد کوتالے لگا دیئے ہیں جب کہ حریت قیادت کو یا تو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے یا پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل کر رکھی ہے جب کہ اخبارات و رسائل کے دفاتر بھی زبردستی بند کرا دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے سیکڑوں کشمیری اپنی بینائیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago