Categories: عالم اسلام

محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے میں مدد دینے، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب ایردوآن کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی فلسطینیوں کی معاونت کی مساعی مسئلہ فلسطین کے حقیقی مطالبات اور فلسطینیوں کے عزم آزادی سے مکم طور پر ہم آہنگ ہے۔حماس ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے عوام کی ہرممکن مدد جاری رکھنے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کرنے پر انقرہ حکومت، ترک قوم اور صدر ایردوآن کا خیر مقدم کرتی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ ترکی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کی پٹی کے عوام کی ہرممکن مدد کی ہے۔ غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی محاصرے کے اثرات کم کرنے، فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کی روک تھام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی رکنے کے لیے ہرممکن دباؤ ڈالا ہے۔
حماس نے سنہ 2010ء میں غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے ترک رضاکاروں پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ترک رضاکاروں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کی مدد کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے ترکی کے کردار کی تحسین پر مبنی یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی اور اسرائیل نے چھ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago