Categories: عالم اسلام

زائرات کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں 1000 لیڈیزگائیڈ کی خدمات

سعودی عرب کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اندرون اور بیرون ملک سے بیت اللہ کی زیارت اور عمرہ کی سعادت کے لیے آنے والے مسلمانوں کی رہ نمائی کی خاطر بڑی تعداد میں مرد حضرات تعینات کیے ہیں وہیں خواتین زائرات کی رہ نمائی کے لیے 1040 پیشہ ور خواتین گائیڈز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام میں امور نسواں کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر فاطمہ بنت زیدان الرشود نے بتایا کہ بیت اللہ کی زیارت کی سعادت کے حصول کے لیے آنے والی خواتین کی رہ نمائی کے لیے امسال 1040 پیشہ ور اور تعلیم یافتہ خواتین گائیڈز تعینات کی گئی ہیں جو خواتین کو شرعی امور میں رہ نمائی ، اللہ کے گھرکے آداب اور مسجد حرام بالخصوص عمرہ سے متعلق امور میں ان کی رہ نمائی کافریضہ انجام دیتی ہیں۔
خواتین رہ نما نہ صرف انتظامی امور میں زائرات کی معاونت اور مدد کرتی ہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی، دعوت وارشاد، تلاوت کلام پاک کا اہتمام، نمازوں کے دوران صفوں کی درستی، کتب اورقرآن پاک کی فراہمی، زائرات کے لیے تیار کردہ تحائف ان تک پہنچانے، خواتین کے لیے مختص جگہ پر صفائی کا اہتمام کرنے اور قالینیں بچھانے جیسے امور بھی انجام دیتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago