Categories: عالم اسلام

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا مرتکب قرار

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک منظم حکمت عملی کے تحت معصوم پرفلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’مرکز برائے انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں قابض فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 7 فلسطینی شدید زخمی ہوئے جب کہ غزہ کی پٹی کے 12 ماہی گیروں سمیت 48 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک پرحملے بھی اسرائیلی فوج اور حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں دو روز پیشتر اسرائیلی فوج کی موجودگی میں غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینیوں شہریوں کا زیتون کا ایک باغ جلا ڈالا گیا جس کے نتیجے میں 30 قیمتی اور پھل دار درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں 57 مرتبہ چھاپے مارے، پانچ بچوں اور ایک رکن پارلیمنٹ سمیت 36 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک ہفتے میں القدس میں تین مکانات مسمار کیے گئے جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی بے گھر ہوئے۔

رپورٹ میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں اور اس کے منفی اثرات کا بھی تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی کی 21.1 فی صد آبادی فاقہ کشی پرمجبور ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں غربت کی شرح 38.8 فی صد تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 21.1 فی صد فلسطینی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کی دس سال سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں بے روزگاری کی شرح 44 فی صد سے تجاوز کرچکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago