Categories: عالم اسلام

اوباما شام میں محفوظ زون کے قیام کے مخالف

امریکی وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت شام میں محفوظ زون کے قیام کے بجائے جنگ بندی کو وسعت دینے کی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ محفوظ زون کا قیام وسیع تر جنگ بندی کا متبادل ہرگز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اسد رجیم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ فوری اور مکمل طور پر بند کردیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما شام میں محفوظ زون کے قیام کی تجویز سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے بہت پہلے ہی اس طرح کی کسی بھی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ شام میں جنگ بندی کے عملی نفاذ کے ساتھ ساتھ ہماری مسلح افواج کی توجہ دہشت گرد گروپ داعش پر حملوں پر مرکوز ہوجائے۔
جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اسد رجیم کے پاس ملک میں جنگ بندی کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں باقی نہیں رہا ہے۔ روس بھی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے بشار الاسد اوران کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات میں کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے قیام کی ذمہ داری ایران اور روس پربھی عاید ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی دی میستورانے بھی امریکا اور روس پرشام کے تمام علاقوں میں جنگ بندی کے قیام پر زور دیا ہے۔ دی میستورا آج ماسکو پہنچیں گے جہاں وہ شام بالخصوص حلب میں جنگ بندی کو مزید وسعت دینے پرروسی حکومت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago