Categories: عالم اسلام

اقوام متحدہ سے ‘فلسطینیوں کے قتل’ کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی حکومت نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی حکومت کا یہ مطالبہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فورس کی جانب سے ایک نہتے فلسطینی کو ہلاک کرنے کے حوالے سے سامنے آیا ہے جسے اسرائیلی فوجیوں نے زخمی حالت میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل نے مذکورہ فوجی اہلکار کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں اپنے فوجی کے اس اقدام کا دفاع کیا تھا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فلسطینی حکومت کے نمائندے سائب اراکات نے اسرائیل کی جانب سے مذکورہ فوجی اہلکار کو نوازنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی تفتیش انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری نئے تنازعہ میں اب تک اسرائیلی فوج نے 188 فلسطینیوں کو فائرنگ ہلاک کردیا ہے جبکہ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس دوران 28 اسرائیلی اور دو امریکی بھی ہلاک ہوئے۔
اسرائیل حکام کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے جن فلسطینوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے وہ اسرائیلیوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئے تھے۔
ادھر فلسطینیوں کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فورسز نے سیکٹروں فلسطینیوں ماورائے عدالت قتل کیا، جن میں کثیر تعداد خواتین اور کم عمر نوجوانوں کی ہے۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago