Categories: عالم اسلام

شیخ احمد یاسین کا خلاء پُر نہیں ہوسکتا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے نایب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت تمام عرب ممالک کی قومی سلامتی کی سب سے زیادہ حمایت کرتی رہی ہے اور آج بھی اپنے اس اصول پرقائم و دائم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا خلاء پر نہیں ہوسکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے حماس کے بانی اور فلسطینی قوم کے روحانی پیش وا شیخ احمد یاسین شہید کی 12 ویں برسی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے کرتے ہوئے کہا کہ حماس صرف فلسطین کے اندر ایک غاصب ریاست کے خلاف نبرد آزما ہے۔ ھماری تمام تر جدو جہد فلسطین کی آزادی کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ حماس کا بیرون ملک کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا پروگرام فلسطین کی آزادی کے لیے ہرمحاذ پر جدو جہد کرنا ہے۔ اس لیے ہم کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ آج تک کسی عرب ملک میں حماس نے کسی سیکیورٹی ایشو میں کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ حماس ہمیشہ تمام عرب ممالک کی قومی سلامتی کی سب سے بڑی حامی رہی ہے۔ حماس کے کارکنوں نے اپنے وطن کی آزادی، قبلہ اول اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین، بیت المقدس ہمیں ایسے ہی عزیز ہیں جیسے ہمارے بزرگ روحانی پیشوا شیخ احمد یاسین شہید ہمیں عزیز تھے۔ وہ پوری فلسطینی قوم کے لیے ایک نمونہ عمل تھے۔ حق و صداقت اور مقدس اصولوں پرثابت قدمی اور عزم و استقلال کے پہاڑ تھے اورانہیں ان کے اصولوں سے ہٹایا نہیں جاسکتا تھا۔اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینی قوم کا نہیں بلکہ یہ ایک اعتبار سے پوری عرب دنیا اور مسلم امہ کا اجتماعی مسئلہ ہے۔ یہی سبق ہمیں شیخ احمد یاسین شہید کی زنگی سے بھی ملا ہے۔ ہمیں ورثے میں شیخ احمد یاسین کی جانب سے تعلیمات ملی ہیں ان میں سب سےاہم یہ کہ ہمیں دشمن اور دوست کے درمیان فرق کرنے کا پتا چلا۔ ہمارا دشمن صرف ایک ہے جس نے فلسطین اور ہماری مقدسات پرناجائز تسلط جما رکھا ہے۔ اس کےسوا کوئی عرب یا مسلمان ملک یا حکومت ہماری دشمن نہیں ہے۔
اپنی تقریر میں شیخ احمد یاسین شہید کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ شیخ احمد یاسین کی شہادت پوری فلسطینی قوم کے لیے عظیم سانحہ تھی۔ ان کے چلے جانے کے بعد آج تک ان کا خلاء پر نہیں ہوسکا ہے۔حماس رہ نما نے فلسطین میں شیخ احمد یاسین شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جامع مزاحمتی پروگرام ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago