تبلیغی جماعت پر حملہ شرمناک !

مظفرنگر میں تبلیغی جماعت پر ہوئے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک حمایت الاسلام کے صدر اور فتح پوری مسجد کے نائب شاہی امام مولانا محمد معظم احمدنے آج کہا ہے کہ تبلیغی جماعت پر حملہ مسلسل ہورہے ہیں اور آج تک کسی گنہگار کو سزا نہیں ملی ہے دوسری جانب صرف افواہوں کی بنیاد پر مسلم مویشی تاجروں کا قتل کردیا جاتا ہے اور انکوائری کے نام پرصرف دلاسہ دیا جاتا ہے۔
مولانا محترم نے اپنے بیان میں کہاکہ اس دوہرے انصاف کے معیار کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
مولانا محترم نے کہا کہ تبلیغی جماعت پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ماضی میں حملہ ہوتے رہے ہیں جبکہ تبلیغی جماعت کے لوگ صرف اور صرف زمین کے نیچے یا زمین کے اوپر کی بات کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا نعرہ ہے کہ آپس میں سلام کرو ملکوں میں سلامتی ہوگی ۔ مولانا محترم نے کہاکہ ایسے لوگوں پر حملہ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے جوکہ افسوسناک ہے اور مستقبل میں بھی ان کو شکنجے میں لئے جانے کا امکان اس لئے کم ہے کیونکہ حکومتوں کا رویہ اس معاملہ میں لچیلا ہے۔ مولانا محترم نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوراًخاطی لوگوں کی نشاندہی کرنے کی انتظامیہ کو ہدایت دے اور بلاتاخیر مجرمین کو سامنے لایا جائے۔
مولانا محترم نے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی صورت میں صبر کا دامن نہ چھوڑیں ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایک دن رب کی نصرت ضرور آئیگی۔ مولانا نے یہ بھی کہا کہ جولوگ اپنی شرپسندانہ چالوں کے ذریعہ امید کرتے ہیں کہ وہ اللہ کے دین کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوجائینگے تو انہیں ایک بار ضرور قرآن کو پڑھنا چاہئے۔
انہوں نے تبلیغی جماعت والوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کیساتھ ہیں۔ ساتھ ہی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بلا تاخیر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے نصب کرنے کو یقینی بنائے۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago