Categories: عالم اسلام

یہ دیوارِ مہربانی غریبوں کا سہارا ہے

پاکستان میں’دیوارِ مہربانی‘ مہم بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پہنچ گئی ہے۔

پشاور، راولپنڈی، کراچی، لاہور کے بعد اب ’دیوارِِ مہربانی‘ کوئٹہ شہر میں زرغون روڈ پر گرائمر سکول کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ایران کے شہر مشہد میں ’دیوارِ مہربانی‘ کی مہم شروع کی گئی تھی۔
سوشل میڈیا گروپ کوئٹہ آن لائن کی جانب سے قائم دیوار مہربانی پر یہ تحریر ہے کہ ’یہ جو دیوارِ مہربانی ہے۔ یہ غریبوں کا سہارا ہے‘۔
دیوارِ مہربانی کے افتتاح کے ساتھ ہی عورتوں اور بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں عطیات دینے کے لیے پہنچی۔
ان میں دس سالہ ایمن ضیاء بھی شامل تھی جنھوں نے بتایا کہ’میں نے اپنے کپڑے اس لیے لاکر دیے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ دوسرے بچے بھی اس طرح کے کپڑے پہنیں جو مجھے پسند ہیں۔‘
جہاں صاحب استطاعت لوگ دیوار مہربانی کے لیے کپڑے ، جوتے اور دیگر اشیاء عطیہ کرنے کے لیے آئے وہاں غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے اپنی پسند کی کپڑے اور دیگر اشیاء بھی لینے کے لیے آئے۔
کوئٹہ آن لائن کی رضاکار شمائلہ اسماعیل نے بتایا کہ ہر شہر میں اس کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک مالی لحاظ سے کمزور لوگوں کا خیال نہیں رکھیں گے اس وقت تک ترقی ممکن نہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غریب لوگوں کی مدد کے لیے بلوچستان کے ہر شہر میں اس طرح کی دیوار مہربانی قائم ہو۔
انھوں نے کہا کہ سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا جس کا مقصد ان سفید پوش لوگوں کی مدد کرنا ہے جو کسی سے کچھ مانگ نہیں سکتے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago