Categories: عالم اسلام

ترکی میں تین روزہ ’’نصرت اقصیٰ‘‘ کانفرنس جاری، اہم عالمی شخصیات کی شرکت

ترکی کے شہر استنبول میں ’’نصرت اقصیٰ‘‘ کے عنوان سے تین روزہ عالمی کانفرنس جاری ہے۔
کانفرنس میں ترکی، عرب ممالک اور دوسرے مسلمان ملکوں کی نامور مذہبی اور سیاسی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں کل جمعہ کے روز شروع ہونے والی عالمی نصرت اقصیٰ کانفرنس میں سیکڑوں سیاسی، مذہبی رہ نماؤں، مفکرین، دانشورں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے پہلے سیشن میں مقررین نے قبلہ اول کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی اور ترکی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
کانفرنس میں کئی فلسطینی تنظیموں کے مندوبین بھی شریک ہیں۔ ان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال، اسلامی جہاد کے رہ نما محمد الھندی، معروف فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر سامی العریان، مصری مبلغ ڈاکٹر وجدی غنیم، فلسطینی سپریم علماء کونسل کے بیرون ملک سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نواف التکریتی، سعودی عرب کے ممتاز مذہبی رہ نما ڈاکٹر احمد بن راشد بن سعید اور مصنف ڈٓاکٹر محمد الحضیف نے شرکت کی۔
کانفرنس میں متحدہ امارات کی الامہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل حسن احمد الدقی، کویتی رکن پارلیمنٹ عبداللہ عکاش، شامی تجزیہ نگار نبیل شبیب، انٹرنیشنل القدس فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل یاسی محمود، بحرین کے رکن پارلیمنٹ ناصر الفضالہ، لبنانی عالم دین الشیخ احمد العمری اور سعودی عرب کے مہنا الحبیل بھی شریک ہوئے۔کانفرنس کل اور پرسوں بھی جاری رہے گی جس میں مزید عالمی شخصیات شرکت کریں گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago